ایران، امریکا جنگ کے باوجود دبئی ایئرپورٹس پر بروازوں کی آمد و رفت جاری | Express News

ایران، امریکا جنگ کے باوجود دبئی ایئرپورٹس پر بروازوں کی آمد و رفت جاری | Express News


ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جنگی خدشات کے دوران دبئی کے ایئرپورٹس نے بڑے پیمانے پر فضائی آپریشن آپریٹ کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف 84 گھنٹوں میں تقریباً 1140 پروازیں دبئی ایئرپورٹس پر کامیابی سے آپریٹ کی گئیں۔

یہ آپریشن بنیادی طور پر دبئی کے دو بڑے ہوائی اڈوں سے کیے گئے جس میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹس اور المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔

ان دونوں ایئرپورٹس نے خطے میں کشیدگی کے باوجود پروازوں کا شیڈول برقرار رکھنے اور مسافروں کو سہولت دینے کے لیے اضافی انتظامات کیے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق اس دوران فضائی حدود کی مسلسل نگرانی کی گئی جبکہ پروازوں کے راستوں میں ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی گئیں۔

ایئر ٹریفک کنٹرول نے مسلسل 24 گھنٹے آپریشن جاری رکھا۔ اس دوران دبئی عالمی فضائی ٹریفک کا ایک اہم مرکز بنا رہا۔

واضح رہے کہ دبئی دنیا کے مصروف ترین فضائی مراکز میں سے ایک ہے کیونکہ یہ یورپ، ایشیا اور افریقہ کے درمیان بڑا ٹرانزٹ حب ہے۔ یہاں سے روزانہ سینکڑوں بین الاقوامی پروازیں چلتی ہیں۔





Source link

کراچی میں ابڑو گینگ سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان گرفتار | Express News
خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے رعایت کا اعلان
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے رعایت کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)