امریکی صدر نے بھی آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کا دعوی کر دیا | Express News

امریکی صدر نے بھی آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کا دعوی کر دیا | Express News

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایک حالیہ مشترکہ کارروائی میں شہید ہو گئے ہیں۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اس حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے کئی اعلیٰ کمانڈرز بھی شہید ہوئے ہیں، ان کے مطابق ایرانی قیادت جدید امریکی ٹریکنگ سسٹمز سے بچنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی ایران کے عوام کے لیے اپنا ملک واپس لینے کا سب سے بڑا موقع ہے۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ ایران پر بمباری آئندہ ہفتے بھر یا مطلوبہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اس دعوے کی سختی سے تردید کی گئی ہے، البتہ ایرانی سفارت خانے نے اسرائیل اور امریکی حملے میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے داماد اور بہو کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی سفارت خانے کے مطابق زہرا حداد عادل غلامعلی حداد عادل کی بیٹی سید مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ تھیں، جو ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں۔

Source link

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب، دنیا خطرناک موڑ پر کھڑی ہے، انتونیو گوتریس | Express News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

The federal government will present details of over 40.7 trillion rupees of unapproved mandatory expenditures in the National Assembly today. | Express News

previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)