Key Breakthrough in Woman’s Gang Rape Case | Express News

Key Breakthrough in Woman’s Gang Rape Case | Express News



خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں کاہنہ پولیس نے 12 گھنٹوں میں زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کاہنہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کو ویلنشیاء ٹاون سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران مقدمہ کارروائی کی خود نگرانی کر رہے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق متاثرہ خاتون ڈیفنس روڈ پر واقع نجی سوسائٹی میں رہائش پذیر تھی، خاتون کے جاننے والے نے راشن اور گھریلو کام دلوانے کے بہانے ویلنشیاء ٹاؤن گیٹ 9 پر بلایا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم خاتون کو موٹر سائیکل پر ویلنشیاء ٹاؤن میں واقع زیر تعمیر گھر لے گیا، ملزم نے اپنے دیگر ساتھی سے مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ خاتون کے شور کرنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ساجد اور لیاقت مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیے گئے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



Source link

امریکا میں تاریخ کا ممکنہ بدترین طوفان، دو کروڑ سے زائد لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ، ہزاروں پروازیں منسوخ | Express News
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 5 دہشتگرد جہنم واصل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)