سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 5 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 5 دہشتگرد جہنم واصل


سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 5 دہشتگرد جہنم واصل

ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں انٹیلیجنس بنیادوں پر ایک آپریشن کیا۔ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جو کہ کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فورسز نے جدید حکمت عملی کے ساتھ مسلح دہشت گردوں کا مؤثر مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ علاقے میں کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام وژن اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔



Source link

Key Breakthrough in Woman’s Gang Rape Case | Express News
Brazilian influencer who underwent plastic surgery dies suddenly, cause revealed | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)