قومی اسمبلی اجلاس: اسپیکر نے کورم کی نشاندہی نظرانداز کردی، کئی بل منظور | Express News

قومی اسمبلی اجلاس: اسپیکر نے کورم کی نشاندہی نظرانداز کردی، کئی بل منظور | Express News


قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن رکن اقبال آفریدی مسلسل کورم پورا نہ ہونے کے حوالے آواز اٹھاتے رہے۔

اسپیکر نے کہا کہ ایک بار کورم کی نشاندہی ہوچکی اور گنتی بھی ہوچکی ہے، اسپیکر کی طرف سے اقبال آفریدی کو مائیک پر کورم کی نشاندہی کرنے کی اجازت دینے سے گریز کیا گیا۔

جے یو آئی بھی قانون سازی کی مخالفت کر رہی ہے۔ ایوان میں اس وقت 66 ارکان موجود ہیں، جبکہ کورم کے لیے 86 ارکان کی موجودگی ضروری ہے۔ اپوزیشن رکن اقبال آفریدی احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

قانون سازی کے دوران بغیر کورم صرف 8 منٹ میں 6 قوانین منظور کیے گئے، جن میں نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2026، وفاقی دار الحکومت اسلام آباد بزرگ شہری ترمیمی بل 2025، پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025، بھنگ کنٹرول و انضباطی اتھارٹی ترمیمی بل، نام اور نشانات پاکستان غیر مجاز استعمال کی ممانعت بل 2026، اور قومی محافظ خانہ دستاویزات ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔ یہ بل وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے پیش کیے۔





Source link

ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز | Express News
دانش تیمور اور عائزہ خان کی مقدس مقامات پر تصاویر وائرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)