فیصل آباد، چلڈرن ہسپتال سے اغواء بچی 24 گھنٹوں میں بازیاب، ملزمہ گرفتار | Express News

فیصل آباد، چلڈرن ہسپتال سے اغواء بچی 24 گھنٹوں میں بازیاب، ملزمہ گرفتار | Express News



فیصل آباد:

چلڈرن ہسپتال سے اغواء ہونے والی دو ماہ کی بچی ذنیشہ کو فیصل آباد پولیس نے چوبیس گھنٹوں سے بھی کم وقت میں بازیاب کرا لیا، جبکہ واقعے میں ملوث ملزمہ حفیظاں بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔

آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بچی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں درج کیا گیا تھا۔ 

جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لایا اور بچی کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔

سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ پولیس نے جدید وسائل کے استعمال سے قلیل وقت میں ملزمہ تک رسائی حاصل کی، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور اہم حقائق سامنے آنے پر میڈیا سے شیئر کیے جائیں گے۔

آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے سی پی او بلال عمر اور ان کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

سی پی او نے پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

بازیاب ہونے والی ننھی ذنیشہ کو والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمہ پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ امریکا کا پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستانی طلبہ کے لیے سنہری موقع؛ سعودی یونیورسٹی میں مفت انٹرن شپ اور بھاری وظیفہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)