اجے بنگا لاڑکانہ پہنچ گئے، سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
اجے بنگا سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے اور گاؤں کے مکینوں سے براہِ راست گفتگو کریں گے
ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا اپنے 10 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لاڑکانہ پہنچ گئے، جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موہن جو دڑو ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر وزیراعلیٰ کے ہمراہ ڈوکری کے گاؤں بھاول جت کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کمیونٹی کی زیرِ قیادت سیلاب سے متاثرہ مکانات کی بحالی کے عمل کا مشاہدہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: صدر ورلڈ بینک اجے بنگا اور انڈس واٹر ٹریٹی ،ایک روحانی اور سیاسی آزمائش
اجے بنگا سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے اور گاؤں کے مکینوں سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔
دورے کے دوران ورلڈ بینک کے صدر وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ تاریخی مقام موہن جو دڑو کا بھی دورہ کریں گے۔











