دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ ، دبئی میں حیران کن منصوبے کا اعلان

دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ ، دبئی میں حیران کن منصوبے کا اعلان


دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ ، دبئی میں حیران کن منصوبے کااعلان کر دیاگیا۔ جس سے پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ تعمیر کی جائے گی ۔ جو شہر کے مجوزہ دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ کا حصہ ہوگی۔

دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ پر تعمیراتی کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔جسے سونے اور زیورات کے کاروبار کے لیے ایک جدید اور عالمی معیار کے مرکز کی حیثیت دی جا رہی ہے۔

اس منصوبے کا مقصد دبئی کو عالمی گولڈ انڈسٹری میں ایک منفرد مقام دلانا ہے۔

سونے سے مزین منفرد اسٹریٹ

گولڈ ڈسٹرکٹ کے اندربننے والی گولڈ اسٹریٹ کو خصوصی طور پر سونے سے تیار کیا جائے گا۔تاکہ یہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں، خریداروں کے لیے ایک یادگار اور دلکش مقام بن سکے۔

منصوبے کامقصد دبئی کو سونے اور چاندی کے زیورات کے عالمی تجارتی نقشے پرپیش کرنا ہے۔

دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ کو باقاعدہ طور پر ’سونے کا گھر‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ جہاں زیورات کی ریٹیل، ہول سیل، سرمایہ کاری اور مکمل ویلیو چین ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوگی۔

اس منصوبے کے تحت:

عالمی شہرت یافتہ برانڈز سمیت

ایک ہزار سے زائد ریٹیلرز

اپنا کاروبار کریں گے، جس سے یہ علاقہ دنیا کے بڑے گولڈ مارکیٹس میں شمار ہوگا۔

گولڈ ڈسٹرکٹ کو صرف تجارتی مرکز ہی نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام بنانے کا منصوبہ بھی ہے۔ اسی مقصد کے تحت علاقے میں کم از کم 6 ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے۔

جن میں 1,000 سے زائد مہمانوں کے کمرے دستیاب ہوں گے ۔ تاکہ عالمی سطح پر آنے والے زائرین کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

دبئی کی گولڈ ٹریڈ میں عالمی حیثیت

متحدہ عرب امارات گزشتہ برس 53.41 ارب ڈالر مالیت کے سونے کی برآمدات کر چکا ہے۔ ان اعداد و شمار کے ساتھ یو اے ای دنیا کا دوسرا سب سے بڑا فزیکل گولڈ ٹریڈنگ ہب بن چکا ہے۔

امارات کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، بھارت، ہانگ کانگ اور ترکیہ شامل ہیں۔جو دبئی کی عالمی گولڈ مارکیٹ میں مضبوط حیثیت کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔



Source link

سانحہ گل پلازہ، 34 سال پرانی غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی، مگر حکومت بے حس رہی
پاکستان کے ہر شہری پر کتنا قرض ہے؟ قرضوں کے خطرناک حد تک بڑھنے کی رپورٹ جاری | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)