What message did Ronaldo send to Messi upon his father’s passing? He won the hearts of fans. | Express News

What message did Ronaldo send to Messi upon his father’s passing? He won the hearts of fans. | Express News



پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی کے والد خورخے میسی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے انسانی جذبے کا اظہار کیا۔

لیونل میسی کے والد خورخے میسی 68 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ خورخے میسی نے اپنے بیٹے کے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا اور کم عمری سے ہی ان کے نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

والد کے انتقال پر لیونل میسی نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا کہ ’ میں آپ سے محبت کرتا ہوں، ابو ‘۔

اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی میسی کے لیے خصوصی پیغام بھیجا۔ رونالڈو نے لکھا کہ میں مشکل کی اس گھڑی میں آپ اور آپ کے اہلخانہ کیساتھ ہوں، آپ حوصلہ رکھیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

رونالڈو کے اس پیغام کوہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میدان میں طویل عرصے تک سخت مسابقت رہی، تاہم ان کے درمیان باہمی احترام کی ایک جھلک ایک بار پھر سامنے آگئی۔

 



Source link

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
ٹرمپ ایران جنگ ہار گئے ہیں، امریکی سینیٹر کے بیان نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)