کراچی؛ گھر کے اندر فائرنگ سے ٹریفک پولیس افسر کی 17 سالہ بیٹی جاں بحق | Express News

کراچی؛ گھر کے اندر فائرنگ سے ٹریفک پولیس افسر کی 17 سالہ بیٹی جاں بحق | Express News



کراچی:

نیو کراچی پولیس کوارٹرز میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی راحت کی 17 سالہ بیٹی ایلاف جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایچ او شکیل اعوان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ اے ایس آئی راحت ڈیوٹی پر جا رہا تھا اور اس نے بیٹی ایلاف سے لوڈ اسلحہ لانے کو کہا۔

پولیس کے مطابق ایلاف اسلحہ اٹھا کر لا رہی تھی کہ اس دوران اتفاقیہ گولی چل گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ بچی انٹر کی طالبہ تھی۔

ہیڈ محرر تھانہ نیو کراچی ارسلان انصاری کے مطابق واقعہ منگل کی شام تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

سمندر سے ملے پیاسے کو شبنم | Express News
ایم ڈی کیٹ 2026 رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی گئی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط
پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)