sharja karachi cargo plane missing | Express News

sharja karachi cargo plane missing | Express News



شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ مغرب میں 155 ناٹیکل میل دور خلیج میں ریڈار سے لاپتا ہوگیا۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آرہا تھا اور کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور خلیج میں لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے نے دوران پرواز نیویگیشن مسئلے کی اطلاع دی تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی سے ہیڈنگ کی درخواست کی، جس پر طیارے کو موجودہ سمت برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارہ اچانک دائیں جانب مڑا اور تیزی سے بلندی کھونے لگا، طیارے کی نیچے آنے کی رفتار تقریباً 15 ہزار فٹ فی منٹ ریکارڈ ہوئی اور اے ٹی سی کی متعدد کالز کے باوجود طیارے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید بتایا کہ کراچی کے مغرب میں تقریباً 155 ناٹیکل میل دور طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کیے جانے کا امکان ہے اور حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارہ پاکستان کے 2 ائیرویز کا تھا، کارگو فلائٹ نمبر کے ٹی اے 1732 نے شارجہ سے اڑان بھری تھی اور کریش کرجانے والا طیارہ بوئنگ 734 تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بدقسمت طیارہ اے پی بی او آئی رجسٹرڈ تھا۔



Source link

There were many relationships but they were rejected because of their daughter reveals Fiza Ali | Express News
Eng Beat India | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط
پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)