لاہور پولیس نے متحرک ’حماد موٹر سائیکل چور گینگ‘ کو گرفتار کر لیا | Express News

لاہور پولیس نے متحرک ’حماد موٹر سائیکل چور گینگ‘ کو گرفتار کر لیا | Express News



لاہور:

ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے متحرک “حماد موٹر سائیکل چور گینگ” کے گرد گھیرا تنگ کر دیا اور دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ حماد اور اس کا ساتھی برہان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ویڈیو فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل، ماسٹر چابیاں، دو پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او غازی آباد محمد شہریار اور ان کی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ متحرک موٹر سائیکل چور گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔





Source link

MIT Solutions won the President’s Trophy Grade-2 Gold Final. | Express News
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Bomb blast at central Damascus cafe kills nine, state media say
Bomb blast at central Damascus cafe kills nine, state media say
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)