MIT Solutions won the President’s Trophy Grade-2 Gold Final. | Express News

MIT Solutions won the President’s Trophy Grade-2 Gold Final. | Express News



پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ II گولڈ کے فائنل میں ایم آئی ٹی سلوشنز نے کنگز مین اکیڈمی کے خلاف پہلی اننگز میں 82 رنز کی برتری کی بنیاد پر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 چار روزہ فائنل ڈرا ہونے کے باوجود ایم آئی ٹی سلوشنز کو فاتح قرار دیا گیا اور ٹیم نے آئندہ سیزن کی صدر ٹرافی گریڈ 1فرسٹ کلاس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کنگز مین اکیڈمی نے دوسری اننگز 6 وکٹوں پر 385 رنز بنائے اور ایم آئی ٹی سلوشنز کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دیا۔ تاہم ایم آئی ٹی سلوشنز نے مقررہ 75 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہوگیا۔

ایم آئی ٹی سلوشنز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے ناقابل شکست 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ زاہد منصور 40، آفاق احمد 40 اور حسنین ندیم 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل کنگز مین اکیڈمی نے اپنی دوسری اننگز میں رانا فصیح اللہ کی صرف 44 گیندوں پر ناقابل شکست 71 رنز اور محمد شیان کی 63 رنز کی اننگز کی بدولت 385 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔

ٹورنامنٹ جیتنے پر ایم آئی ٹی سلوشنز کو 50 لاکھ روپے انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ کنگز مین اکیڈمی کو 25 لاکھ روپے اور ٹرافی سے نوازا گیا۔

فائنل میں دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے پر عبداللہ شفیق کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں 8 میچوں میں 911 رنز اسکور کر کے بہترین بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔



Source link

مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی تدفین میں شرکت نہیں کر پائیں گے | Express News
لاہور پولیس نے متحرک ’حماد موٹر سائیکل چور گینگ‘ کو گرفتار کر لیا | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Bomb blast at central Damascus cafe kills nine, state media say
Bomb blast at central Damascus cafe kills nine, state media say
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)