حکومتی دعوے بے بنیاد نکلے، پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں تشویش ناک اضافہ | Express News

حکومتی دعوے بے بنیاد نکلے، پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں تشویش ناک اضافہ | Express News



کراچی:

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہونے کا حکومتی دعویٰ گمراہ کن نکلا، پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مزید سنگین ہوگیا، 10 ماہ میں قرض 18 ارب سے بڑھ کر 240 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ری فنانسنگ اور ری سائیکلنگ سے گردشی قرضہ کم نہیں بلکہ صرف تبدیل ہوا ہے۔

تھنک ٹینک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026ء کے ابتدائی 10ماہ کے دوران نئے گردشی قرضے کی مالیت 18ارب سے بڑھ کر 240 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ  کے مطابق حکومتی اداروں نے پاور سیکٹر کے مجموعی گردشی قرضوں کے حجم میں 23 فیصد کمی ظاہر کی ہے جب کہ مالی سال 2026ء کے ابتدائی 10ماہ کے دوران نئے گردشی قرضوں کے حجم میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگے پاور پرچیز ایگریمنٹس، کمر توڑ کیپسٹی چارجز اور بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں پاور سیکٹر خسارے کی بنیادی وجہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فنانس ایڈجسٹمنٹ سے بجلی کے گردشی قرضوں کو وقتی طور پر دبایا جارہا ہے۔





Source link

پمز اسپتال سے نومولود بچے کی حوالگی کا کیس:اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب | Express News
former prime minister ajk after parting ppp joined istihkam pakistan party | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Russia launches deadly large-scale missile strikes on Kyiv
Russia launches deadly large-scale missile strikes on Kyiv
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)