کراچی:
گزری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزری پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ڈیفنس فیز 6 عائشہ مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 45 سالہ محمد شہباز ولد محمد رفیق اور 34 سالہ محمد طیب ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی ۔
گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ملزمان سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔








