It has now become very easy to earn dollars in Pakistan, Facebook has announced great news. | Express News

It has now become very easy to earn dollars in Pakistan, Facebook has announced great news. | Express News


پاکستان میں فیس بک سے ڈالر کمانا بہت مشکل تھا تاہم اب فیس بک کی جانب سے جو نئی خوشخبری آئی ہے اس کے مطابق اب پاکستان میں ڈالر کمانا بہت آسان ہوگیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پوری دنیا میں لوگ چلاتے ہیں اور کئی فری لانسرز اور کانٹینٹ کریئٹرز اس سے لاکھوں ڈالرز ماہانہ کما رہے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو فیس بک پر مونیٹائزیشن ٹول نہیں ملتا تھا جس کی وجہ سے وہ کما نہیں پاتے۔

فیس بک سے کمائی کے لیے کانٹینٹ مونیٹائزیشن ایک اہم ٹول ہے جب آپ یہ ٹول ایکٹیو یا انلاک کر لیتے ہیں تو آپ کی فیس بک پر کمائی شروع ہوجاتی ہے۔ تاہم اس ٹول کو ایکٹیو کرنے کے لیے فیس بک کی جانب سے مختلف اوقات میں مختلف چیلنجز یا کرائٹیریا دیا جاتا رہا ہے جسے مکمل کرنا ضروری ہوتا ہے، مثال کے طور پر فیس بک پہلے 10 ہزار فالوورز اور 60 لاکھ منٹ کا واچ ٹائم مکمل کرنے کے بعد آپ کو کانٹینٹ مونیٹائزیشن تک رسائی دیتا تھا، تاہم اب فیس بک نے بعض اکاؤنٹس یا پیچز کے لیے یہ چیلنج یا کرائٹیریا بہت ہی آسان کر دیا۔

فیس بک کے بعض اکاؤنٹس اور پیجز پر کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول کو ایکٹیو یا انلاک کرنے کے لیے ایک چیلنج دیا گیا ہے اور یہ چیلنج فیس بک کی جانب سے آج تک دیے جانے والے تمام چیلنجز یا کرائٹیریا میں سے انتہائی آسان ہے جسے بہت ہی آسانی کے ساتھ مکمل کیا جا سکتا ہے۔

فیس بک کی اس تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق اب اگر آپ 28 دنوں میں اپنے پیج پر 3 لاکھ ویوز کا ٹارگٹ مکمل کر لیتے ہیں تو آپ کو کانٹینٹ مونیٹائزیشن کا ٹول مل جائے گا اور آپ کی کمائی ڈالرز میں شروع ہو جائے گی اور کسی بھی پیج پر 28 دنوں میں 3 لاکھ ویوز حاصل کرنا کوئی اتنا بڑا چیلنج نہیں جسے کوئی پورا نہیں کر سکتا، تاہم اس کے لیے فیس بک کی دیگر پالیسیوں کا خیال رکھنا بھی انتہائی اہم ہے۔





Source link

سری لنکا میں ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، 44 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
عوام کو بڑا ریلیف؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)