ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر نے بڑا فیصلہ کر لیا

ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر نے بڑا فیصلہ کر لیا


ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر نے بڑا فیصلہ کر لیا

الگورتھمک سیٹلمنٹ میکانزم کو بھی باضابطہ طور پر اپنانے کی منظوری دی گئی ہے

ملک میں ٹیکس فائلنگ کے نظام کو مکمل ڈیجیٹل بنانے کی جانب بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے، جہاں انکم ٹیکس ریٹرنز صرف الیکٹرانک ذرائع سے جمع کرانے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام کے مطابق اب تمام انکم ٹیکس ریٹرنز صرف IRIS سسٹم کے ذریعے آن لائن جمع کرانا لازمی ہوگا جبکہ کمپنیوں کے مالیاتی گوشوارے بھی مشین ریڈیبل فارمیٹ میں جمع کرائے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2013 کے بعد سے مرحلہ وار نظام کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے تاہم اب بھی بعض شہروں سے محدود حد تک کاغذی (مینول) ریٹرنز جمع ہو رہے تھے جنہیں مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی تجویز کے مطابق الگورتھمک سیٹلمنٹ میکانزم کو بھی باضابطہ طور پر اپنانے کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائل کرنے کے لیے کمشنر کی پیشگی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید یہ کہ اس نظام کو اختیار کرنے والے ٹیکس دہندگان پر اضافی جرمانے یا سرچارجز بھی لاگو نہیں ہوں گے جبکہ انہیں ری وائزڈ ریٹرن جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیکس نظام کو شفاف، تیز اور خودکار بنانا ہے تاکہ انسانی مداخلت کم سے کم ہو اور ریونیو کلیکشن کا عمل زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔



Source link

سپریم کورٹ: سابق اہلیہ پر بدکرداری کا الزام لگانے والے شوہر پر بھاری جرمانہ عائد | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

World Cup 2026: Every team at the World Cup ranked after one game
World Cup 2026: Every team at the World Cup ranked after one game
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)