punjab districts rain forecast pdma alert issued | Express News

punjab districts rain forecast pdma alert issued | Express News



صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز  کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے  الرٹ رہیں، صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز بھی الرٹ ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورت حال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے اور ہدایت کی کہ 1122 اور واسا سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں اور نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی جلد از جلد ممکن بنائیں اور چوکنگ پوائنٹس پر جمع پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائی۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 13جون تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے، شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں، کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی اور شہری مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔



Source link

موبائل کا ڈیٹا اور بیلنس خاموشی سے ختم کرنے والی خفیہ سبسکرپشنز چیک کرنے کا آسان طریقہ
محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)