پی ٹی آئی قیادت کا خیبرپختونخوا کے ناراض اراکین کے حوالے سے بڑا فیصلہ | Express News

پی ٹی آئی قیادت کا خیبرپختونخوا کے ناراض اراکین کے حوالے سے بڑا فیصلہ | Express News


پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا کے ناراض ارکان سے مذاکراتی عمل روک دیا۔

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی اور سیاسی رابطہ کمیٹی ان اراکین سے رابطہ نہ کریں جنہوں نے پارٹی اور حکومتی معاملات کو میڈیا پر اٹھایا ہو۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پر دباؤ ڈالنے یا پارٹی نظم و ضبط کو کمزور کرنے والوں سے رابطہ نہ کیا جائے، جن ارکان اسمبلی کو کوئی شکایات یا مسائل درپیش ہیں انھیں سنا جارہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے اراکین کے مسائل کو سنا جائے گا جنہوں نے قیادت کو بتایا اور اُن مسائل کو  مناسب پارٹی فورم کے ذریعے حل کیا جائے گا، میڈیا بیانات کے ذریعے دباؤ ڈالنے یا اندرونی پارٹی معاملات کو عوامی سطح پر لانے کی کوشش کرنے والوں کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں ہوگی۔

 





Source link

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس: سپریم کورٹ نے عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کردیا
پاکستان کے لیے اعزاز: فیفا ورلڈکپ کی آفیشل میچ بال پاکستان میں تیار، جدید ٹیکنالوجی سے مزین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)