سوشل میڈیا پر زیورات کی نمائش؛ چوروں نے خاتون ولاگر کا گھر صاف کردیا | Express News

سوشل میڈیا پر زیورات کی نمائش؛ چوروں نے خاتون ولاگر کا گھر صاف کردیا | Express News

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی خاتون کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ولاگ میں اپنی پُرتعیش طرزِ زندگی دکھانا مہنگا پڑ گیا جب وہ چوری کی بڑی واردات کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ایک گھر سے چور ایک ملین روپے سے زائد مالیت کا زیور لے اڑے اور اہل خانہ ہاتھ ملتے رہ گئے۔

نقاب لگائے چور جس طرح گھر میں داخل ہوئے اور ایک ایک کمرے اور زیورات کے بارے میں جو معلومات رکھتے تھے وہ حیران کن تھا۔ 

پولیس کو پہلے تو شُبہ ہوا کہ چوری کی اس بڑی واردات کے پیچھے کسی جاننے والا کا ہاتھ ہے جو یا تو گھر کا ہی کوئی فرد ہے یا پھر روز کا آنا جانا ہے۔

تاہم اہل خانہ اور پولیس کو ایک چونکا دینے والا انکشاف ہوا۔ اس گھر کی خاتون سوشل میڈیا پر مقبول ویلاگر ہیں۔ جنھوں نے اپنے گھر، طرز زندگی اور زیوارت کی نمائش کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے انھی ویڈیوز سے گھر کے اندرونی نقشے اور قیمتی اشیا کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور بعد ازاں واردات کو عملی جامہ پہنایا۔

تفتیش کے دوران گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ میں ایک نقاب پوش شخص کو گھر کے باہر ان کیمروں کا زاویہ تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اہل خانی نے پولیس کو بتایا کہ چوری ہونے والے زیورات کی مجموعی مالیت تقریباً 8 سے 10 لاکھ بھارتی روپے ہے جن کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً 30 لاکھ روپے بنتی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

Source link

امریکا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار، اسرائیلی جارحیت کا جواب دیا جائے گا، ایران
علیزے سلطان کی نئی ویڈیو وائرل؛ صارفین کی شدید تنقید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

The federal government will present details of over 40.7 trillion rupees of unapproved mandatory expenditures in the National Assembly today. | Express News

previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)