24 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز سے 28 بحری جہاز کامیابی سے گزر گئے، پاسداران انقلاب | Express News

24 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز سے 28 بحری جہاز کامیابی سے گزر گئے، پاسداران انقلاب | Express News


ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 28 بحری جہاز کامیابی کے ساتھ گزرے ہیں، جن میں تیل بردار ٹینکرز، کنٹینر جہاز اور دیگر تجارتی کشتیاں شامل ہیں۔

پاسداران  کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام بحری جہاز ’پاسدارانِ انقلاب نیوی کی نگرانی اور سکیورٹی کے تحت‘ آبنائے ہرمز سے گزرے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول مسلسل، مضبوطی اور مکمل اختیار کے ساتھ جاری ہے، تاکہ اس اہم عالمی سمندری راستے میں سکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔

آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم توانائی ترسیلی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اور خطے میں کسی بھی کشیدگی کے اثرات عالمی منڈیوں پر فوری طور پر محسوس کیے جاتے ہیں۔





Source link

Modern Agricultural System Introduced; GPI Opens New Doors of Growth for Farmers | Express News
بھارتی آرمی چیف کا ’’سندور 2.0‘‘ کے حوالے سے بیان، عسکری ضرورت سے زیادہ اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)