بھارتی آرمی چیف کا ’’سندور 2.0‘‘ کے حوالے سے بیان، عسکری ضرورت سے زیادہ اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

بھارتی آرمی چیف کا ’’سندور 2.0‘‘ کے حوالے سے بیان، عسکری ضرورت سے زیادہ اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش


بھارتی آرمی چیف کا ’’سندور 2.0‘‘ کے حوالے سے بیان، عسکری ضرورت سے زیادہ اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

جدید میدانِ جنگ میں ہر نقل و حرکت مخالف فریق کی نظر میں ہوتی ہے، بھارتی آرمی چیف

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اور اپنے سیاسی عزائم میں ناکامی کے بعد بھارت نے  پاکستان مخالف بیانیوں  کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ 

پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی تشخص اور بھارت کی مسلسل سفارتی ناکامیوں نے مودی کو ایک بار پھر ڈرامے رچانے پر مجبور کر دیا۔

بھارتی آرمی چیف کا سندور 2.0 کے حوالے  سے بیان یہ سوال  اٹھاتا ہے کہ کیا یہ سیاسی و عسکری عزائم میں ناکامی کا اعتراف ہے یا اندورونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی سیاسی کوشش۔

اپنے خطاب میں بھارتی آرمی چیف نے خود اعتراف کیا کہ جدید میدانِ جنگ میں ہر نقل و حرکت مخالف فریق کی نظر میں ہوتی ہے اور کچھ بھی چھپایا نہیں جا سکتا۔ عسکری تیاری، باہمی ہم آہنگی اور انفارمیشن آپریشنز  کے میدان میں بھارتی فوج کو  چیلنجز کا سامنا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کی جانب سے سندور ٹو کا بیان اس وقت آیا ہے جب بھارت میں مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں بھارتی حکومت پر بڑھتے ہوئے سیاسی ، سماجی اور معاشی دباؤ پاکستان مخالف بیانیہ بنانے کا موجب بن رہے ہیں۔

جالندھر دھماکہ، پاکستان سے روابط پر گرفتاریوں کے دعوے  اور اقوام متحدہ میں جھوٹا بیانیہ بنانا بھی بھارت کی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے سلسلے کی کڑی ہے

ماہرین کے مطابق ’’سندور 2.0‘‘ کا تصور عسکری ضرورت سے زیادہ سیاسی تقاضوں کا عکاس دکھائی دیتا ہے ایک ایسا فوجی آپریشن جو ایک سال بعد بھی ’’جاری‘‘ ہو ثبوت ہے کہ اس کے سیاسی اور اسٹریٹجک مقاصد حاصل کرنے میں بھارت ناکام رہا۔

 ماہرین نے مزید کہا کہ حکمران جماعت اور گودی میڈیا پاکستان مخالف بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں جس کا مقصد عوامی توجہ کو ریاستی دہشت گردی داخلی دباؤ اور معاشی بحران  سے ہٹانا ہے فوجی معاملات کو سیاسی بیانیے کا حصہ بنانے سے عسکری فیصلوں پر سیاسی اثرات کے بارے میں سوالات جنم لیتے ہیں۔



Source link

24 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز سے 28 بحری جہاز کامیابی سے گزر گئے، پاسداران انقلاب | Express News
Clay pot buried by Mecca pilgrim | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)