شہباز شریف کا عسکری قیادت کو ٹیلیفون، عید کی مبارکبااد اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین

شہباز شریف کا عسکری قیادت کو ٹیلیفون، عید کی مبارکبااد اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین


شہباز شریف کا عسکری قیادت کو ٹیلیفون، عید کی مبارکبااد اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین

وزیراعظم نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی

وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان کی عسکری قیادت کو ٹیلیفون کرکے عید کی مبارکباد دی اور ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر اورنیول چیف نوید اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی سلامتی کے لیے قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں اور سیکیورٹی فورسز پر فخر کرتی ہے جو ہر مشکل گھڑی میں وطن کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی جبکہ اُن افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جو عید کے موقع پر بھی سرحدوں اور قومی تنصیبات کی حفاظت پر مامور ہیں۔

اس موقع پر عسکری قیادت نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور پوری قوم کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا کی۔



Source link

British man becomes world’s oldest wing walker at 98 | Express News
شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، کویت کی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)