لاس اینجلس کے انڈسٹریل ایریا میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف | Express News

لاس اینجلس کے انڈسٹریل ایریا میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف | Express News



LOS ANGELES:

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ساؤتھ گیٹ میں واقع صنعتی زون میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے کمرشل یونٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ انڈسٹریل ایونیو کے ایک تجارتی عمارت میں پیش آیا جس کا سائز تقریباً 75 فٹ بائی 75 فٹ بتایا جا رہا ہے۔ آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ فائر بریگیڈ کو فوری طور پر سیکنڈ الرٹ جاری کرنا پڑا۔

آگ کے شعلے اور گاڑھا سیاہ دھواں دور دور تک دیکھا گیا جبکہ فائر فائٹرز بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متاثرہ عمارت کے اردگرد دیگر کاروباری مراکز اور رہائشی علاقے بھی موجود ہیں جس کے باعث صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے ریسکیو اہلکار متحرک ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی واضح نہیں کہ قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے یا نہیں، تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔





Source link

پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی ڈیجیٹل شراکت داریوں کا دروازہ کھل گیا
کوئٹہ دھماکا؛ ریلوے اسٹیشنز اور حساس تنصیبات پر سیکیورٹی سخت، کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)