Iran says US’ excessive demands are biggest obstacle to peace talks | Express News

Iran says US’ excessive demands are biggest obstacle to peace talks | Express News



ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق عباس عراقچی نے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکا ماضی میں ٹوٹے ہوئے وعدوں، متضاد پالیسیوں اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے سفارت کاری کو  نقصان پہنچا چکا ہے، تاہم اس کے باوجود ایران پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں سنجیدگی سے حصہ لے رہا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کسی بھی ملک کی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں استحکام کے لیے سفارتی عمل جاری رکھنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ  ایران اور امریکا کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستانی کی ثالثی میں ایران سے معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔



Source link

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کر دیا
حکومت کی آسان ٹیکس اسکیم لانے کے حوالے سے تاجروں کے مطالبے پر غور کی یقین دہانی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)