govt imf conditions implementation accelerated | Express News

govt imf conditions implementation accelerated | Express News



وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) وفد کے جاتے ہی ٹیکس لیکج روکنے اور ٹیکس ریونیو بڑھانے سے متعلق شرائط پر عمل درآمد تیز کردیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیک شدہ دودھ، آئرن اینڈ اسٹیل، آئل اور گھی تیار کرنے والی رجسٹرڈ صنعتوں کی پیداوار کی الیکٹرونک نگرانی کا فیصلہ کیا گیا اور یہ اقدام سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 50 اور دفعہ 40C کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ مذکورہ صنعتوں کی پیداوار کو سیلز ٹیکس رولز 2006 کے چیپٹر XIV-BA کے رول 150ZQR کے تحت فوری طور پر الیکٹرونک نظام کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا، پیداوار اور فروخت کے درست اعدادوشمار حاصل کرنا اور ٹیکس چوری کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور ایف بی آرکے مطابق اس فیصلے سے متعلقہ صنعتوں میں ڈیجیٹل نگرانی کا عمل مزید مؤثر ہوگا اور قومی ریونیو میں اضافے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔



Source link

اسلام ریاست کے قیام کے بعد کسی گروہ یا فرقے کو خود ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا، مفتی عبد الرحیم 
بھارت میں جج کے متنازع ریمارکس پر نوجوانوں نے کاکروچ جنتا پارٹی بنا ڈالی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)