ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت ٹیکس اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت
آئندہ بجٹ 27-2026 میں آئل ریفائنریز کے لیے بڑا ٹیکس مسئلہ حل کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری اور پالیسی تعاون کے باعث توانائی، ریفائنری اپگریڈیشن اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔
آئندہ بجٹ 27-2026 میں آئل ریفائنریز کے لیے بڑا ٹیکس مسئلہ حل کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے براؤن فیلڈ ریفائنری اپگریڈیشن پالیسی سے متعلق ٹیکس رکاوٹیں دور ہونے کے بعد اپگریڈیشن کا عمل تیز ہو گا۔
ماہرِین معاشیات کے مطابق مقامی سرمایہ کاری میں توسیع اور اپگریڈیشن سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا ملک میں توانائی کی قیمتیں اور غیر مستقل ٹیکس پالیسیوں میں رکاوٹ کے باوجود کاروباری برادری کی کارکردگی مثالی رہی ہے۔
پالیسی بہتری اور صنعتی اپگریڈیشن کے نتیجے میں درآمدی ایندھن پر انحصار میں نمایاں کمی توانائی خودکفالت اور معیشت مستحکم ہو گی۔
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی اپگریڈیشن اور کاروباری ماحول میں بہتری کے لیے ادارہ جاتی تعاون مضبوط ہو رہا ہے۔










