Karachi: Drug-addicted brother kills his sister inside their home | Express News

Karachi: Drug-addicted brother kills his sister inside their home | Express News



اورنگی قصبہ اسلامیہ کالونی گھر میں نشئی بھائی نے اپنی حقیقی بہن کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی قصبہ اسلامیہ کالونی نونہال اسکول کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی جسے قتل کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او پیرآباد سراج خٹک نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی شناخت 35 سالہ حاویہ دختر بخت زمین کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون شادی شدہ تھی اور اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے حقیقی بھائی بیزوار نے قتل کیا، ملزم بیزوار نشے کا عادی ہے جو اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ شبہ ہے خاتون کو گلا گھونٹ کر یا پھر کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا، خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے دوران حتمی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔



Source link

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب جاری
بیماری سے بچنے کے لیے ان 4 پھلوں کو ہرگز ملا کر نہ کھائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)