Peshawar Zalmi captain Babar Azam’s statement came to light after winning the PSL 11 title. | Express News

Peshawar Zalmi captain Babar Azam’s statement came to light after winning the PSL 11 title. | Express News



پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کی۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ یہ لمحہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے میچ ٹو میچ پلان کیا جس کی بدولت کامیابی حاصل ہوئی۔

پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ابتدا بھی اچھی نہ رہی، کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب، حارث اور کوشال مینڈس بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ بریسویل بھی صرف 4 رنز بنا سکے، جس کے باعث ٹیم کی چوتھی وکٹ محض 40 رنز پر گر گئی۔

تاہم اس مشکل صورتحال میں ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ہارڈی نے 56 اور عبدالصمد نے 48 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 



Source link

کرچی میں پی آر سی سی لائن کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی بتدریج بحال
جنگ یا ڈیل، امریکا کے پاس فیصلے کا وقت ختم ہوتا جا رہا ہے، ایران پاسداران انقلاب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)