کراچی میں سیکیورٹی خدشات؛ امریکن قونصلیٹ جانے والے تمام راستے بند | Express News

کراچی میں سیکیورٹی خدشات؛ امریکن قونصلیٹ جانے والے تمام راستے بند | Express News



کراچی:

شہر قائد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکن قونصلیٹ کراچی جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد جانے والی سڑک پر کنٹینر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے ضیا الدین روڈ سی ایم ہاؤس جانے والی سڑک کو بھی کنٹینر رکھ کر سیل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ٹاور سے مائی کلاچی جانے والے روڈ کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ان سڑکوں کو بند کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ایف ٹی سی سے میٹروپول جانے والے روڈ کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب گزشتہ روز سے ہی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے اور یہاں آنے والے ٹریفک کو گورا قبرستان سے یوٹرن کر کے صدر کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔





Source link

ایرانی حملے پر خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا مشترکا اعلامیہ جاری | Express News
26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منطور | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)