ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی استحکام | Express News

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی استحکام | Express News


انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.50 روپے پر بند ہوا۔

جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار رہا اور یہ ہفتہ وار بنیادوں پر خسارے کے ساتھ بند ہونے کی راہ پر گامزن ہے۔

ایشیائی مارکیٹ میں یورو کی قدر 0.03 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1653 ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ بغیر کسی بڑی تبدیلی کے 1.3445 ڈالر پر مستحکم رہا۔آسٹریلوی ڈالر 0.7164 ڈالر پر مستحکم رہا۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کا ڈالر 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 0.5946 ڈالر پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصے میں اس کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔

امریکی ڈالر اب مسلسل دو ہفتوں سے جاری اپنے اضافے کے تسلسل کو توڑنے کے قریب ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پر 0.3 فیصد خسارے کے ساتھ بند ہونے کی راہ پر گامزن ہے۔





Source link

بلال عباس اور درفشاں سلیم نے نکاح کر لیا؟ افواہیں پھر زیرِگردش
عید کے تیسرے دن عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)