چلتی ٹرین پر پائلٹ نے طیارہ اتار کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

چلتی ٹرین پر پائلٹ نے طیارہ اتار کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

چلتی ٹرین پر پائلٹ نے طیارہ اتار کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اس سے قبل پائلٹ دبئی کی برج الخلیفہ کے ہیلی پیڈ پر طیارہ اتار کر ریکارڈ بنا چکے ہیں

ترکیہ میں پیش آنے والے ایک ناقابلِ یقین منظر نے فضائی دنیا کو حیران کر دیا، جب اطالوی اسٹنٹ پائلٹ  ڈیریو کوسٹا نے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی مال بردار ٹرین پر طیارہ اتار کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جرات مندانہ کارنامہ ترکی میں انجام دیا گیا، جہاں ایک تیز رفتار کارگو ٹرین کے کنٹینر پر طیارے کو نہایت مہارت سے اتارا گیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کوسٹا نے چند ہی سیکنڈز بعد اسی چلتی ٹرین سے دوبارہ ٹیک آف بھی کر لیا۔

ویڈیو مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ انتہائی محدود جگہ صرف 27 میٹر کے لینڈنگ زون میں نہایت درستگی کے ساتھ اترا۔ ماہرین کے مطابق ذرا سی غلطی بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔

کوسٹا نے اس اسٹنٹ کو “بلائنڈ لینڈنگ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشن کی تیاری کے لیے مہینوں محنت کی گئی اور 650 سے زائد پریکٹس رنز مکمل کیے گئے۔ طیارے میں خصوصی تکنیکی تبدیلیاں بھی کی گئیں تاکہ اسے اس غیر معمولی چیلنج کے قابل بنایا جا سکے۔

World first: Pilot lands plane on top of a moving train

یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈاریو کوسٹا نے دنیا کو چونکایا ہو۔ 2023 میں بھی انہوں نے دبئی کے مشہور ہوٹل برج الخلیفہ کے ہیلی پیڈ پر طیارہ اتار کر شہ سرخیاں سمیٹی تھیں۔

Source link

قائمہ کمیٹی کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی پرتنقید | Express News
گرین لینڈ کی زمین سمندر سے اوپر اٹھ رہی ہے، سائنسدانوں نے حیران کن پیش گوئی کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News

previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)