پہلا ون ڈے؛ عرفات منہاس کی شاندار پرفارمنس، پاکستان کی آسٹریلیا کو شکست
اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
راولپنڈی: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کرلی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
آسٹریلیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 44.1 اوورز میں 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ پاکستان نے مقررہ ہدف باآسانی 43 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
Pakistan cruise to a five-wicket victory 🏏
A 127-run stand between Ghazi and Babar laid the foundation for the successful chase 👏
➡️ Download #PCBLIVE app now 📲
Google Play Store: https://t.co/5mBlUco8iI
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPrJxJ
Watch Live:… pic.twitter.com/JSXkqIZJII— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 30, 2026
بابر اعظم نے 69 اور غازی غوری نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ صاحبزادہ فرحان 28 اور معاذ صداقت 8 رنز بناسکے۔ آسٹریلیا کے نیتھن ایلس کی 2، لبوشین، کہن مین اور تنویر سنگھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے بیٹر میٹ رینشا نے 61 اور میتھیو شارٹ نے 55 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی تھی۔
علاوہ ازیں میتھیو کوہنیمن 24، ایلکس کیری 19، جوش انگلس 13، نتھن ایلس 8 اور اولیور پیک 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ مارنس لبوشین اور کمیرون گرین صفر رن پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے ڈبیو کرنے والے عرفات منہاس نے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا جب کہ ابرار احمد کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ ون ڈے ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کرنے والے عرفات منہاس پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، انہوں نے 10 اوورز میں 32 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Arafat Minhas accomplishes a tremendous feat 💪
First 🇵🇰 bowler to pick up 5️⃣ wickets on ODI debut 🙌
➡️ Download #PCBLIVE app now 📲
Google Play Store: https://t.co/5mBlUco8iI
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPrJxJ
Watch Live: https://t.co/M8wsOD7QwZ#PAKvAUS |… pic.twitter.com/GAWM2RKAw8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 30, 2026
عرفات منہاس نے 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، پاکستان کی طرف سے ڈیبیو میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ ذاکر خان کے پاس تھا جب کہ ذاکر خان نے 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو میں 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف اپنا 1000 واں ون ڈے میچ کھیل رہی ہے جب کہ اس کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی تیسری ٹیم بھی بن گئی ہے۔










