پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا


پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا

2028 کے ورلڈکپ کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کریں گے۔

پاکستان نے آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 کے لیے براہ راست رسائی حاصل کرلی ہے۔

آئی سی سی کے طریقہ کار کے مطابق سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کو 2028 کے ایونٹ میں براہ راست شرکت کا حق دیا گیا ہے۔ ان ٹیموں میں پاکستان کے علاوہ بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

دوسری جانب 2028 کے ورلڈکپ کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کریں گے۔ میزبان ہونے کے باعث آسٹریلیا نے بھی ایونٹ میں براہ راست جگہ حاصل کرلی ہے۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق 9 مارچ تک کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست تین بہترین ٹیمیں بھی براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ اس معیار پر بنگلادیش، افغانستان اور آئرلینڈ کو بھی ایونٹ میں براہ راست رسائی مل گئی ہے۔

یوں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں براہ راست 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک ہوں گی جب کہ باقی آٹھ ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا۔

کرکٹ شائقین کے لیے یہ خبر خوش آئند ہے کہ پاکستان ایک بار پھر عالمی ایونٹ میں براہ راست شرکت کرے گا اور شائقین کو قومی ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی امید ہے۔



Source link

زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلیے 60 کروڑ ڈالرز قرض لینے کا فیصلہ | Express News
امریکا آنے والے چند دنوں میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے، اسرائیل بھی الرٹ، امریکی میڈیا | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)