اسلام آباد:
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس آج سہ پہر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں میں قومی اہمیت کے اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ داخلی امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی سمریاں بھی منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اجلاس سے متعلق تمام وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان کو آگاہ کر دیا ہے۔











