سان ڈیاگو کی مرکزی مسجد پر حملے میں 3 افراد جاں بحق، پولیس نے واقعہ کو متعصبانہ عمل قرار دے دیا | Express News

سان ڈیاگو کی مرکزی مسجد پر حملے میں 3 افراد جاں بحق، پولیس نے واقعہ کو متعصبانہ عمل قرار دے دیا | Express News



SAN DIEGO:

امریکی شہر سان ڈیاگو میں واقع کاؤنٹی کی سب سے بڑی اسلامی مرکزمیں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس نے اسے ابتدائی طور پر نفرت پر مبنی حملہ قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد کے احاطے میں اچانک فائرنگ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں تین بالغ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔

سان ڈیاگو پولیس چیف اسکاٹ وہل کے مطابق اطلاع ملتے ہی 50 سے 100 کے قریب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور عمارت کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔

حکام کے مطابق مشتبہ مسلح حملہ آور کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر فورس نے عمارت میں داخل ہو کر تمام کمروں کی تلاشی لی اور دروازے توڑ کر اندر رسائی حاصل کی۔

پولیس چیف نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ نے ابتدائی مزاحمت کرتے ہوئے صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے باعث ممکنہ طور پر بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔

اسلامک سینٹر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینٹر میں تمام اساتذہ اوربچے محفوظ ہیں۔

بعد ازاں پولیس نے تصدیق کی کہ دو نوعمر مشتبہ افراد کی لاشیں مسجد کے قریب ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق اس واقعے کو نفرت پر مبنی جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔





Source link

پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئر لائنز کے مالی نتائج کی تفصیلات سامنے آ گئیں
ایران شکست مان لے تو بھی اسے فاتح کہیں گے، ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)