جاپان نے سونی کو اے آئی چپس کے لیے 380 ملین ڈالرز کی گرانٹ دے دی

جاپان نے سونی کو اے آئی چپس کے لیے 380 ملین ڈالرز کی گرانٹ دے دی


جاپان نے سونی کو اے آئی چپس کے لیے 380 ملین ڈالرز کی گرانٹ دے دی

اس اقدام کا مقصد سیمی کنڈیکٹرز کی اہم اقسام کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

ٹوکیو: جاپان نے سونی گروپ کو مقامی سیمی کنڈیکٹر (چپ) کی پیداوار بڑھانے کے لیے بڑی مالی امداد فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جاپان کی معاشیات، تجارت و صنعت کی وزارت نے قومی سلامتی کے تحفظ کے قانون کے تحت سونی کو 60 ارب ین (تقریباً 380 ملین ڈالرز) کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اقدام ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد سیمی کنڈیکٹرز کی اہم اقسام کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا اور بیرونی ممالک پر انحصار کم کرنا ہے۔

سونی نئے پلانٹ کی تعمیر کرے گا

سونی سیمی کنڈیکٹر سلوشنز نے کوماموتو پریفیکچر کے شہر کوشی میں ایک نیا سیمی کنڈیکٹر پلانٹ بنانے کے لیے 180 ارب ین (تقریباً 1.13 ارب ڈالرز) کی مجموعی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، یہ پلانٹ پہلے سے زیر تعمیر ہے۔

توقع ہے کہ یہ پلانٹ ہر ماہ 10 ہزار یونٹ 300 ملی میٹر ویفرز تیار کرے گا جس کی فراہمی مئی 2029 میں شروع ہوگی۔

اے آئی امیج سینسرز پر فوکس

جاپانی حکومت نے امیج سینسرز کو مستقبل کی صنعتوں کے لیے ایک اہم ٹیکنالوجی قرار دیا ہے۔ یہ پرزے خودکار گاڑیوں، صنعتی نظاموں اور اے آئی پر مبنی امیجنگ حل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اقتصادی وزیر ریوسی اکازاوا نے کہا کہ اس طرح کے پرزوں کی مستحکم فراہمی برقرار رکھنا فزیکل اے آئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سونی دنیا بھر میں امیج سینسرز کے میدان میں سرفہرست ہے۔ اس کی سینسر ٹیکنالوجی اسمارٹ فونز، آٹوموٹیو سسٹمز اور دیگر جدید الیکٹرانکس میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہیں۔



Source link

کراچی کے سرکاری کالج میں درخت کاٹ کر لکڑیاں فروخت کردی گئیں | Express News
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا شہر بھر میں بلک فلو میٹرنگ سسٹم کا آغاز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)