بل گیٹس نے ایپسٹین فائلزمیں نام آنے پرمعافی مانگ لی

بل گیٹس نے ایپسٹین فائلزمیں نام آنے پرمعافی مانگ لی


بل گیٹس نے ایپسٹین فائلزمیں نام آنے پرمعافی مانگ لی

گیٹس نے ملازمین کے ساتھ ٹاؤن ہال اجلاس میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنے اقدامات پر ذمہ داری تسلیم کی

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹن سے تعلقات کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ترجمان نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ گیٹس نے ملازمین کے ساتھ ٹاؤن ہال اجلاس میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنے اقدامات پر ذمہ داری تسلیم کی۔

ترجمان کے مطابق انہوں نے واضح انداز میں گفتگو کی اور مختلف سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔

ادھر وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ گیٹس نے ایپسٹین سے تعلقات پر عملے سے معافی مانگی ہے۔ گیٹس نے کہا کہ ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا ایک بڑی غلطی تھی اور انہوں نے اس پر افسوس ظاہر کیا۔

مزید پڑھیں: جیفری ایپسٹین فائلز جاری، شدید سنسرنگ پر ٹرمپ انتظامیہ تنقید کی زد میں

واضح رہے کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں دونوں کی متعدد ملاقاتوں کا ذکر بھی شامل ہے۔ گیٹس نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی ملاقاتیں خیراتی امور تک محدود تھیں اور انہوں نے کسی غیرقانونی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔

فاؤنڈیشن نے واضح کیا ہے کہ ایپسٹین کو نہ تو کوئی ادائیگی کی گئی اور نہ ہی اسے کبھی ملازم رکھا گیا۔ ترجمان کے مطابق ادارے کا مؤقف وہی ہے جو ٹاؤن ہال میں گیٹس نے بیان کیا، اور اس سے زیادہ کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔



Source link

بلوچستان میں دہشتگردی کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ | Express News
Chaman blast killed | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)