بجٹ 2026-27، سینٹ اور اس کی قائمہ کمیٹیوں کے فنڈز میں کروڑوں روپے اضافہ کرنے کی تجویز

بجٹ 2026-27، سینٹ اور اس کی قائمہ کمیٹیوں کے فنڈز میں کروڑوں روپے اضافہ کرنے کی تجویز


بجٹ 2026-27، سینٹ اور اس کی قائمہ کمیٹیوں کے فنڈز میں کروڑوں روپے اضافہ کرنے کی تجویز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ تجویز کیا گیا ہے

آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے سینیٹ کے مجموعی بجٹ میں اضافہ تجویز کر دیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق سینیٹ کے لیے 9 ارب 67 کروڑ ایک لاکھ 9 ہزار روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 61 کروڑ 54 لاکھ روپے زیادہ ہے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال سینیٹ کا بجٹ 9 ارب 5 کروڑ 46 لاکھ 80 ہزار روپے تھا جبکہ نئے مالی سال میں مختلف مدات میں اضافی فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اراکین سینیٹ کی تنخواہوں کے لیے 41 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے 40 کروڑ 33 لاکھ روپے کے مقابلے میں ایک کروڑ 43 لاکھ روپے زیادہ ہیں۔

اسی طرح اراکین سینیٹ کے دیگر اخراجات کی مد میں 15 کروڑ روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین اور ان کے عملے کے اخراجات کے لیے مختص بجٹ میں 2 کروڑ 92 لاکھ روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس مد میں آئندہ مالی سال کے لیے 21 کروڑ 89 لاکھ 36 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ گزشتہ سال یہ رقم 18 کروڑ 96 لاکھ 64 ہزار روپے تھی۔

قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے اخراجات کے لیے بھی بجٹ میں 36 لاکھ روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس مد میں 10 کروڑ 48 لاکھ 11 ہزار روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ سال اس مقصد کے لیے 10 کروڑ 12 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور اس مد میں 13 کروڑ 76 لاکھ روپے اضافی رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب تحائف اور انٹرٹینمنٹ کے اخراجات کے لیے مختص بجٹ میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ اس مد میں 60 لاکھ روپے اضافی مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی رقم ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ہو جائے گی، جبکہ گزشتہ مالی سال اس مقصد کے لیے 80 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔



Source link

ایران اور امریکا کے درمیان حتمی مسودے پر اتفاق ہوچکا، وزیراعظم | Express News
finance minister it exports 4.5 dollar expected | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)