کراچی، ناردرن بائی پاس پر ٹریلر اور کوسٹر کے درمیان تصادم سے ٹریفک کی روانی متاثر | Express News

کراچی، ناردرن بائی پاس پر ٹریلر اور کوسٹر کے درمیان تصادم سے ٹریفک کی روانی متاثر | Express News



کراچی:

شہر قائد کے علاقے ناردرن بائی پاس پر یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے ٹریلر اور کوسٹر کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ کوسٹر کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث ناردرن بائی پاس پر یوسف گوٹھ کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کرتے ہوئے گاڑیوں کو ناردرن بائی پاس سے مشرف کٹ جبکہ ٹی کراسنگ سے حب ریور روڈ کی جانب موڑ دیا ہے۔





Source link

حرمین شریفین نے خطبہ حج کے لیے خطیب کا اعلان کر دیا، کون ہیں وہ خوش نصیب جانیے | Express News
روس اور چین کے تعلقات عالمی استحکام کی ضمانت ہیں، شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل پیوٹن کا بیان | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

The federal government will present details of over 40.7 trillion rupees of unapproved mandatory expenditures in the National Assembly today. | Express News
The federal government will present details of over 40.7 trillion rupees of unapproved mandatory expenditures in the National Assembly today. | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)