پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم


پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم

پاکستان کے سفیر اور اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے سیکریٹری جنرل نے معاہدے پر دستخط کیے

روم میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

پاکستان کے سفیر علی جاوید اور اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے سیکریٹری جنرل ریکارڈو گوارِیلیا نے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ تقریب اٹلی کی وزارتِ خارجہ میں منعقد ہوئی جہاں دونوں فریقین نے رسمی طور پر معاہدے کا تبادلہ کیا۔

معاہدے کے مطابق اب پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز بغیر ویزا کے ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کر سکیں گے جس سے سفارتی روابط اور اعلیٰ سطحی روابط میں آسانی پیدا ہوگی۔

تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات، تزویراتی تعاون اور مختلف شعبوں میں جاری اشتراک پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان اور اٹلی کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد اور مضبوط ہوتے تعلقات کی عکاس ہے جو آئندہ برسوں میں مزید وسعت اختیار کرسکتے ہیں۔



Source link

امریکا میں مسلح شخص نے اپنے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی | Express News
Which mango is best for mango shake? | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)