وعدوں کی پاسداری ہی بامعنی مذاکرات کی بنیاد ہے، ایرانی صدر
ایرانی عوام کسی بھی قسم کے دباؤ یا طاقت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے، مسعود پزشکیان
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وعدوں کی پاسداری ہی بامعنی مذاکرات کی بنیاد ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایران میں امریکی حکومت کے رویے اور کارکردگی کے پس منظر کے خلاف گہرا تاریخی عدم اعتماد موجود ہے۔
پایبندی به تعهدات منطق موجه هر نوع گفتگوست. علاوه بر بیاعتمادی تاریخی عمیقی که در ایران نسبت به پیشینه رفتار و عملکرد دولت آمریکا وجود دارد، رویکرد غیرسازنده و متناقض مسئولین آمریکا در روزهای اخیر حاوی یک پیام تلخ است: آنها خواهان تسلیم ایرانند. مردم ایران زیر بار زور نمیروند. https://t.co/JCbZM63sdH
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 20, 2026
ایرانی صدر نے کہا کہ وعدوں کی پاسداری ہی کسی بھی قسم کے بامعنی مذاکرات کی بنیاد ہے جب کہ امریکی حکام کی جانب سے حالیہ دنوں میں متضاد بیانات صورت حال کو مزید خراب کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایرانی عوام کسی بھی قسم کے دباؤ یا طاقت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔











