مودی کو دیے گئے ایوارڈ سستے اے آئی سے بنائے گئے ہیں، وزیر دفاع | Express News

مودی کو دیے گئے ایوارڈ سستے اے آئی سے بنائے گئے ہیں، وزیر دفاع | Express News


وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دیے گئے ایک ایوارڈ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “من گھڑت اور شرمناک” قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کی آمد سے چند روز قبل ہی یہ ایوارڈز تخلیق کیے گئے، ان کے سرٹیفکیٹس کسی سستے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل کے ذریعے تیار کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سرٹیفکیٹس میں واضح املا کی غلطیاں موجود تھیں اور مودی اس اعزاز کے پہلے اور واحد وصول کنندہ بن گئے۔

خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ مودی کی سستی شہرت کے حصول کی یہ کوشش نہایت شرمناک ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی خود کو مقبول رہنما ثابت کرنے کی  بھونڈی کوشش نے بھارتی قوم کو شرمندہ کردیا ہے۔





Source link

petrol prices increase more than international market unjust price should be reduced immediately | Express News
korangi police firing exchange killed robber involved youth murder police | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Chinese underground church figure Jin Mingri freed from prison
Chinese underground church figure Jin Mingri freed from prison
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)