فیفا ورلڈکپ: یوراگوئے ٹیم کے طیارے کو امریکا میں داخلے کی اجازت کیوں نہ ملی؟ | Express News

فیفا ورلڈکپ: یوراگوئے ٹیم کے طیارے کو امریکا میں داخلے کی اجازت کیوں نہ ملی؟ | Express News


دو مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم یوراگوئے کو اپنے پہلے میچ سے قبل سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد یوراگوئے فٹبال فیڈریشن نے تاخیر کا ذمہ دار فیفا کو قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوراگوئے کی ٹیم میکسیکو کے شہر کنکون میں ٹریننگ کر رہی تھی اور اسے سعودی عرب کے خلاف میامی میں شیڈول میچ کے لیے امریکا روانہ ہونا تھا۔

تاہم ٹیم کے لیے مختص طیارے کو ضروری دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث امریکا میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی جس سے سفر میں تاخیر ہوئی۔

یوراگوئے فٹبال ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا کہ روانگی میں تاخیر ان کے اختیار سے باہر وجوہات کے باعث ہوئی جبکہ ایک ترجمان نے اس مسئلے کی ذمہ داری فیفا پر عائد کی۔

دوسری جانب فیفا نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ میکسیکو میں ایئرلائن کی پرمٹ سے متعلق غلطی کا نتیجہ تھا اور مسئلہ حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہا گیا۔

بعد ازاں ٹیم متبادل پرواز کے ذریعے فلوریڈا پہنچ گئی۔

ہیڈ کوچ مارسیلو بیلسا اور کپتان جوزے ماریا خیمنیز نے معاملے کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاخیر سے ٹیم کی تیاریوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔

واضح رہے کہ یوراگوئے اور سعودی عرب کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ورلڈ کپ کے آغاز کے بعد مختلف ٹیموں، آفیشلز اور شائقین کو بھی ویزا اور سفری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے ٹورنامنٹ کے دوران مزید مسائل کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔





Source link

فیفا ورلڈ کپ 2026، سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر | Express News
چھانگا مانگا: چھٹیاں گزارنے آنیوالے 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newspaper headlines: ‘Social media firms hit back’ and ‘Arson attack on Starmer linked to Russia’
Newspaper headlines: ‘Social media firms hit back’ and ‘Arson attack on Starmer linked to Russia’
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)