عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، گیس نرخ بھی نیچے آگئے
اثرات آئندہ دنوں میں عالمی معیشت پر بھی دیکھے جا سکتے ہی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد توانائی مارکیٹ میں نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 80.65 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی کمی کے بعد 77.71 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسی طرح ابوظہبی کے بینچ مارک مربان کروڈ کی قیمت بھی نیچے آتے ہوئے 72.78 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
توانائی مارکیٹ کے مطابق قدرتی گیس کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے جو اب 3.1 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر آگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی طلب اور رسد کے توازن میں تبدیلی اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث توانائی کی قیمتوں میں یہ کمی سامنے آئی ہے، جس کے اثرات آئندہ دنوں میں عالمی معیشت پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔











