دوسرا ون ڈے؛ آسٹریلیا کا پاکستان کو 232 رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے؛ آسٹریلیا کا پاکستان کو 232 رنز کا ہدف


دوسرا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آسٹریلیا نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

پاکستان کی پوری ٹیم 231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 3، معاذ صداقت 0 پر آؤٹ ہوئے، جبکہ بابر اعظم صرف 16 رنز بنا سکے۔

غازی غوری 37، سلمان آغا 7، عبدالصد 2، عرفات منہاس 33 اور شاداب خان نے 71 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 11 رنز بنائے۔

کینگروز کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز اسکور کیے، کیمرون گرین 53 اور جوش انگلس 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

علاوہ ازیں میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5 اور اییلکس کیری صفر رن پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں عرفات منہاس کی جارحانہ بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔





Source link

ایران کو اب معاہدے کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہو گا، صدر ٹرمپ
فیفا ورلڈ کپ 2026 نے تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا اعزاز حاصل کر لیا | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)