جنگ بندی پر امریکی تجاویز کا جواب پاکستان کو پہنچا دیا ہے، ایرانی میڈیا

جنگ بندی پر امریکی تجاویز کا جواب پاکستان کو پہنچا دیا ہے، ایرانی میڈیا


جنگ بندی پر امریکی تجاویز کا جواب پاکستان کو پہنچا دیا ہے، ایرانی میڈیا

ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست رابطوں میں تعطل کے باعث ثالثی کردار انتہائی اہم بن چکا ہے

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ایران نے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکا کی تازہ تجویز پر اپنا جواب پاکستانی ثالث کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچا دیا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق تہران نے اپنی نئی تجاویز اور مؤقف ایک اہم سفارتی چینل کے تحت پاکستان کے ذریعے منتقل کیا ہے جسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ منصوبے کا مرکزی نکتہ خطے میں جاری جنگ اور عسکری تناؤ کو روکنا ہے جبکہ ابتدائی مذاکرات اسی مقصد کے گرد گھومیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست رابطوں میں تعطل کے باعث ثالثی کردار انتہائی اہم بن چکا ہے اور پاکستان کی سفارتی کوششیں اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک کسی ابتدائی سمجھوتے تک پہنچ جاتے ہیں تو مشرقِ وسطیٰ میں بڑے تصادم کا خطرہ کم ہوسکتا ہے تاہم اب نظریں واشنگٹن کے اگلے ردعمل پر جمی ہوئی ہیں۔



Source link

Prime Minister congratulates women’s cricket team on whitewash against Zimbabwe | Express News
iran warning strait of hormuz european military vessels deployment decisive response | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)