برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے  پیر کو استعفے کا امکان | Express News

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے پیر کو استعفے کا امکان | Express News



لندن:

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مستقبل سے متعلق سیاسی حلقوں میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے جب کہ مختلف رپورٹس اور دعووں نے حکومت کے اندر ہلچل پیدا کر دی ہے۔

برطانوی اخبار آبزرور کے مطابق امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ وزیراعظم اسٹارمر پیر کے روز اپنے استعفے کا اعلان کر سکتے ہیں اور اپنے عہدے سے علیحدگی کے لیے ایک ممکنہ ٹائم لائن بھی پیش کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ مبینہ طور پر اس معاملے پر اپنی اہلیہ کے ساتھ چیکرز ریزڈنس میں مشاورت کر رہے تھے۔

تاہم حکومتی ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیئر اسٹارمر اب بھی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور وہ عہدے سے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

سیاسی دباؤ میں اضافہ اس وقت دیکھا گیا جب ان کے سیاسی حریف اینڈی برنہم نے پارلیمنٹ میں ایسی نشست حاصل کی جو مستقبل میں قیادت کے چیلنج کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

اس پیش رفت کے بعد لیبر پارٹی کے اندر اختلافات اور قیادت کے حوالے سے بحث مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

وزیراعظم اسٹارمر نے جمعہ کے روز واضح کیا تھا کہ وہ کسی بھی قیادت کے چیلنج کا مقابلہ کریں گے اور پارٹی کو اندرونی اختلافات سے بچانے کی اپیل بھی کی۔

یاد رہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی تاریخی کامیابی کے بعد اسٹارمر اقتدار میں آئے تھے تاہم بعد ازاں مختلف سیاسی تنازعات اور پالیسی تبدیلیوں کے باعث ان کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی ہے جس سے حکومت کو عوامی اعتماد کے چیلنج کا سامنا ہے۔





Source link

محرم الحرام انتظامات؛ فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل واٹر کارپوریشن کا شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ
امریکا اور ایران میں تکنیکی سطح کے مذاکرات، وزیراعظم سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)