ایران مذاکرات: امریکی نائب صدر کی سوئٹزرلینڈ روانگی ملتوی

ایران مذاکرات: امریکی نائب صدر کی سوئٹزرلینڈ روانگی ملتوی

ایران مذاکرات: امریکی نائب صدر کی سوئٹزرلینڈ روانگی ملتوی

امریکا تکنیکی سطح کے مذاکرات کے جلد آغاز کا منتظر ہے

ایران کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کے تناظر میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ روانگی ملتوی کر دی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جے ڈی وینس کی روانگی فی الحال مؤخر کی گئی ہے اور وہ آج رات سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ نہیں ہو رہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا تکنیکی سطح کے مذاکرات کے جلد آغاز کا منتظر ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے سے متعلق مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکی نائب صدر کی سوئٹزرلینڈ روانگی آج متوقع تھی۔

اس سے قبل اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ اسرائیل کو ملنے والے ہتھیاروں کی بڑی مقدار امریکا سے حاصل ہوتی ہے اور ان میں سے نمایاں حصہ امریکی ساختہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے دفاعی سازوسامان کی مالی لاگت امریکی ٹیکس دہندگان برداشت کرتے ہیں اور جو لوگ اس پالیسی کو مسئلہ سمجھتے ہیں انہیں حقائق کا ادراک کرنا چاہیے۔

امریکی نائب صدر کے مطابق تشدد کے ذریعے قومی سلامتی کے تمام مسائل کا حل ممکن نہیں اور پائیدار حکمتِ عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔

Source link

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی تجربہ کار آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان | Express News
چین میں مقبول اہرام نما منفرد اپارٹمنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News

previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)