ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات، جڑواں شہروں میں ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ
تاہم شہریوں کو کچھ ریلیف دیتے ہوئے انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کو معمول کے مطابق چلانے کی اجازت دی گئی ہے
راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم فیصلہ کرتے ہوئے آج رات 11 بجے سے 26 اپریل تک تمام بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات کے تناظر میں یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
فیصلے کے تحت راولپنڈی اور اسلام آباد سے دیگر اضلاع جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر معطل رہے گی، جبکہ دیگر شہروں سے ان دونوں شہروں کی جانب آنے والی ٹریفک پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
تاہم شہریوں کو کچھ ریلیف دیتے ہوئے انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کو معمول کے مطابق چلانے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ مقامی سطح پر آمدورفت جاری رہ سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عارضی نوعیت کے ہیں اور صورتحال کے مطابق ان میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔








